سونےکی قیمت میں ایک بارپھر بڑااضافہ

سونےکی قیمت میں ایک بارپھر بڑااضافہ
کیپشن: Another big increase in the price of gold

ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔