روپےکےمقابلےمیں ڈالرمزیدمہنگا

روپےکےمقابلےمیں ڈالرمزیدمہنگا
کیپشن: Dollar is more expensive against rupee

ایک نیوز:کاروباری ہفتےکےدوسرےروزانٹربینک میں روپےکےمقابلےمیں ڈالرمزیدمہنگاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ، ڈالر 278.12 روپے سے بڑھ کر 278.29 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر  2 پیسے مہنگا ہوا ۔ 279 روپے 68 پیسے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی سے 70 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔172 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ 64 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 71,092 جبکہ کم ترین سطح 70,405 پوائنٹس رہی ۔