ملک بھر سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

ملک بھر سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال
اسلام آباد : ملک بھر سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ملک میں امن و امان کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی تھی۔