مطلب کادولہانہ ملنےپرخاتون نےپیسوں سےشادی کرلی

مطلب کادولہانہ ملنےپرخاتون نےپیسوں سےشادی کرلی
کیپشن: Meaning, the woman got married with money after getting a bridegroom

ایک نیوز:برطانیہ سےتعلق رکھنےوالی خاتون نےمطلب کادولہانہ ملنےپرشادی کیلئےجمع کئےگئےپیسوں سےہی شادی کرلی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق خاتون کی عمر42سال ہےجس کوبہترین ہم سفرکی تلاش تھی لیکن کوئی اچھادولہانہ ملنےپراس نےشادی کافیصلہ کرلیااورانوکھی شادی کرڈالی ،یہ دلچسپ اور عجیب و غریب شادی برطانیہ کے علاقے فیلکسٹومیں ہوئی۔
میڈیارپورٹ کےمطابق سارا ولکنسن نامی خاتون 20 سال سے اپنی شادی کیلئے پیسے جمع کررہی تھیں لیکن بدقسمتی سے انہیں کوئی دولہا نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کیلئے جمع کیے گئے پیسوں سےشادی ہی کرلی۔
خاتون نے شادی دھوم دھام سے کی جس میں ان کے دوست احباب بھی شریک ہوئے جب کہ خاتون نے اپنے لیے شادی کی انگوٹھی بھی خریدی اور خود ہی پہن لی۔
میڈیاکوانٹرویودیتےہوئے خاتون نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا خوبصورت دن تھا اور وہ تقریب میں توجہ کی خاص وجہ رہیں۔
خاتون نے مزید کہا کہ میرا لائف پاٹنر نہیں ہے تو کیا ہوا میں اس خوشی کے موقع کو ضائع کیوں کروں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کی شادی میں40 کے قریب مہمان شریک تھے، شادی کی تمام رسومات کو بھی ادا کیا گیا اور شادی پر خاتون کی جانب سے10 ہزار پاؤنڈ کا خرچہ کیا گیا۔