ریلوے  کا سیاحوں کیلئے سفاری ٹرین چلانے کااعلان

ریلوے  کا سیاحوں کیلئے سفاری ٹرین چلانے کااعلان
کیپشن: ریلوے  کا سیاحوں کیلئے سفاری ٹرین چلانے کااعلان

ایک نیوز: ریلوے نے سیاحوں کے لئے سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک خورد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سفاری ٹرین مقامی اور انٹرنیشنل سیاحوں کو راولپنڈی سے اٹک خورد کے درمیان تاریخی اور خوبصورت مقامات دیکھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔سفاری ٹرین کے مسافر 05 تاریخی ریلوے اسٹیشن کی سیر بھی کر سکیں گے جو 1880 سے 1893 کے درمیان تعمیر ہوئے۔سفاری ٹرین کے مسافروں کو مارگلہ پہاڑوں اور پوٹھوہار کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات اور قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔