اسلام آباد سےشکست: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے آؤٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جیت کیلئے 175رنز کا ہدف
کیپشن: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جیت کیلئے 175رنز کا ہدف

ایک نیوز:پی ایس ایل 9کے ایلیمنٹیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل 9 کے ایلیمنٹیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 174رنز بنائے ۔اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 56،شاداب خان 23 اور ایلیکس ہیلز نے 23 رنز سکور کیے۔ آغا سلمان نے 31 اور اعظم خان نے 18 رنز کی اننگز کھیلی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر اور عقیل حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
175رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 135رنز پر ڈھیر ہوگئی ،عمیر یوسف 50اور عقیل حسین 31رنز بنا کر نمایاں رہے ،محمد عامر نے 23رنز کی اننگز کھیلی ۔باقی کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے تین، نسیم شاہ نے دو ، فہیم اشرف، حنین شاہ اور میکائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،دوسرا ایلیمنٹرز آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر کے 18 مارچ کو ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، کولن منرو اور ٹائمل ملز کی جگہ مارٹن گپٹل اور اوبیڈمک کوئے کو شامل کیا گیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔