ٹی20ورلڈ کپ ،سری لنکا کا 15رکنی سکواڈکااعلان

ٹی20ورلڈ کپ ،سری لنکا کا 15رکنی سکواڈکااعلان
کیپشن: ٹی20ورلڈ کپ ،سری لنکا کا 15رکنی سکواڈکااعلان

ویب ڈیسک :ٹی20ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا نے 15رکنی سکواڈکااعلان کردیا۔
جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ونندو ہسارنگا کریں گے جبکہ  چریتھ اسا لنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں شامل ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس، پتھوم نساناکا، کمیندو مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، اینجلو میتھیوز اور دسون شناکا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھکشانا، دُنیتھ ویلالاگے، دُشمانتھا چمیرا، نوان تھوشارا ، ماتھیشا پھتی رانا اور دلشان مدھو شانکا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 15  رُکنی ٹیم کے علاوہ چار ٹریولنگ ریزرو بھی شامل ہیں۔