لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،1اہلکارجاں بحق،سب انسپکٹرزخمی،ملزم کابھائی ہلاک

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،1اہلکارجاں بحق،سب انسپکٹرزخمی
کیپشن: Lahore: Alleged police encounter, 1 personnel killed, all inspectors injured

ایک نیوز:لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک اہلکارجاں بحق اورسب انسپکٹرزخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سےملزم کابھائی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق عارف والاپولیس نےلاہورکےعلاقہ نواب ٹاؤن میں مطلوب ملزم یوسف بٹ کےگھرچھاپہ مارا،پولیس جب گھر میں گھسی تو گھر کی ایک خاتون نے چور چور کی آواز بلند کی ایک مرد نے پولیس کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی ۔کانسٹیبل خلیل کوپیٹ میں فائرلگےجس سےوہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اے ایس آئی عبدالغفورگولیاں لگنےسے زخمی ہو گیا اورپولیس کی جوابی فائرنگ سےملزم کابھائی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سےہلاک ہونےوالےکی شناخت فیصل کےنام سےہوئی جو فشریز مارکیٹ کا جنرل سیکرٹری ہے اور پولیس کو مطلوب محسن بٹ کا بھائی ہے۔