سستی روٹی پر  نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا،عظمی بخاری

سستی روٹی پر  نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا،عظمی بخاری
کیپشن: سستی روٹی پر  نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا،عظمی بخاری

ایک نیوز:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ سستی روٹی پر  نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سستی روٹی کے حوالے سے حکومتی اعلان پر عملدرآمد کے لئے دوٹوک پالیسی دید ی ۔روٹی کی قیمت میں کمی کے لئے مکمل ہوم ورک کیا گیا۔   چار روپے کی روٹی پر عملی اقدامات کے لئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے ۔  وہ دور گیا جب کاغذوں میں منصوبے بنتے تھے۔ مریم نواز کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں۔

عظمی بخار ی نے بتایا کہ جون میں ائیر ایمبولینس فعال ہوجائے گی جہاز آگیا ہے ٹریننگ شروع ہوگئی ہے  دو ہیلی کاپٹر ریسکیوسروس کا حصکک بنیں گے۔ پنجاب کے تین مقامات پر یہ جہاز کھڑے ہوں گے ۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سو بار پنجاب میں جلسے کرے۔،پی ٹی آئی ،کی  خیبر پختونخوا حکومت میں کارکردگی تو ہے نہیں ،الٹا اپنے لیڈر کو جوتی804پر لکھ رکھا ہے  ہاں مریم نواز آٹھ سو کا سوٹ پہنتی ہیں جنکو یقین کرنا ہے کریں وہ اپنی زندگی میں بہت تبدیلی لاچکی ہیں۔