کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری، مزید ایک جان لے گیا

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری، مزید ایک جان لے گیا

ایک نیوز نیوز: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4،674 ٹیسٹ کئے گئےہیں۔ جس میں 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے 141 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 46۔5 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 371 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ روز کورونا کی علامات محسوس ہونے پر ٹیسٹ کرایا تھا آج رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔