بحریہ یونیورسٹی اور پروفیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کا19واں کانووکیشن

ویب ڈیسک:بحریہ یونیورسٹی اور پروفیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے 19ویں کانووکیشن کا کراچی میں انعقاد کیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-14/news-1705238009-1405.mp4

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔  مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے  والوں کو میڈلز سے نوازا۔ 

 کانووکیشن کے دوران  11 پی ایچ ڈی سمیت 1632 طلباء و طالبات میں ماسٹرز اور گریجویشن کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔  تقریب میں  افسران، معروف شہریوں، اساتذہ اور گریجویٹ ہونے والے طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔ 

امیر البحر نے اپنے خطاب میں چیلنجز کو مواقعوں میں بدلنے کی اہمیت پر زور دیا۔طلباء و طالبات کو ٹیم ورک کی اہمیت سے آگاہ کیا۔