ڈاکٹرضابطہ خان شنواری وائس چانسلر وفاقی اردویونیورسٹی مقرر

ڈاکٹرضابطہ خان شنواری وائس چانسلر وفاقی اردویونیورسٹی مقرر
کیپشن: ڈاکٹرضابطہ خان شنواری وائس چانسلر وفاقی اردویونیورسٹی مقرر

ایک نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔

   ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بطور وائس چانسلر کی تعیناتی آئندہ پانچ برس کے لیے کی گئی ہے ۔ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اس وقت اسپین میں ہیں ملک واپسی پر عہدہ سنبھالیں گے ۔

پیر کے روز وائس چانسلر کے عہدے کے لیے تین امید واروں کے انٹرویوز لیے گئے تھے ۔ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔