پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوزکی تیاری کی تقریب کاانعقاد

پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوزکی تیاری کی تقریب کاانعقاد
کیپشن: Preparation ceremony of 6th Hungar class submarine of Pakistan Navy held

ایک نیوز:پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوزکی تیاری کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوزکی تیاری کےآغازکےحوالےسےتقریب کاانعقادکراچی شپ یارڈاینڈانجینئرنگ ورکس میں ہوا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی، قومی جہاز اور آبدوز سازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح ہے ،مقامی طور پہ جدید آبدوز کی تیاری میں وزرات دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں ، ہنگور کلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کاوشوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سربراہ پاک بحریہ نے آبدوز کی تیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی کے تعاون پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔