سلمان خان پر حملہ

سلمان خان پر حملہ
کیپشن: سلمان خان پر حملہ

ایک نیوز :بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور دیوار پر موجود گولی کے نشان کا بھی جائزہ لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس حکام اس وقت علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کررہے ہیں جن کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ حملے کے مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔