پی سی بی میں سیاسی بھرتیوں کیخلاف ایکشن شروع

پی سی بی میں سیاسی بھرتیوں کیخلاف ایکشن شروع
کیپشن: پی سی بی میں سیاسی بھرتیوں کیخلاف ایکشن شروع

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سیاسی اور سفارشی بھرتیوں کی فہرست کے علاوہ ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔
 انتظامیہ نے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور  اگلے ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ 
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔