پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع 

پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع 
کیپشن: پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع 

ایک نیوز:عید کی چھٹیاں ختم،پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
 لاہور کے لاری اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھنے لگا۔مسافروں نے زائد کرایوں کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔  اضافی کرائے وصول کرنے کیخلاف کارروائیوں کیلئےضلعی انتظامیہ کا تشکیل کردہ سکواڈ غائب،  جناح ، سٹی اور بادامی باغ بس ٹرمنلز پرضلعی انتظامیہ کی ٹیمز ورکنگ کرتی نظر نہ آئیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ  کرائے نہیں بڑھائے ۔پرانے ہی وصول کر رہے ہیں۔

پردیسیوں کاکہنا تھا کہ  عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔ اپنے پیاروں کے ہمراہ خوب مزے کئے ۔