آئی ایم ایف برادر ممالک کی امداد کے بعد معیشت کا پہیہ چل پڑا

آئی ایم ایف برادر ممالک کی امداد کے بعد معیشت کا پہیہ چل پڑا
کیپشن: آئی ایم ایف برادر ممالک کی امداد کے بعد معیشت کا پہیہ چل پڑا

ایک نیوز :سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عالمی مالیاتی ادارے سے اربوں ڈالرز ملنے کے بعد ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کم ہو گئی۔
دن بھر ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.37 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 9 پیسے گر گئی تھی اور قدر 278 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2روپے سستا ہو کر 278 روپے پر آگیا۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں برطانوی یورو کی قیمت 308 روپے ، جاپانی ین کی قیمت 1.9 روپے، برطانوی پاؤنڈز 360 روپے، آسٹریلوی ڈالر 189 روپے، کینیڈین ڈالر 210 روپے، سعودی ریال 73 روپے، ملائیشین رنگٹ 60 روپے، کویتی دینار 902 روپے، بھارتی روپے کی قیمت 3.36 روپے ہو گئی ہے۔