ٹک ٹاکر سحر حیات اور گلوکار سمیع رشید کی شادی تقریبات کا آغاز

ٹک ٹاکر سحر حیات اور گلوکار سمیع رشید کی شادی تقریبات کا آغاز

ایک نیوز نیوز: ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات اور  نوجوان گلوکار  سمیع رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔ جس پر مداح ( خوشی اور غم ) ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

ٹک ٹاکر سحر حیات نے پیر کو اپنی شادی کی خبروں اور تصاویر سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ '' sehar    hayat   wedding'' اس وقت ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔  مداحوں کی بڑی تعداد سحرحیات کی مایوں تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔

انسٹاگرام پر سحرحیات  نے اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہونے والے شوہر سمیع رشید بھی ان تصاویر میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر کیساتھ کیپشن  میں لکھا ہوا ہے کہ ، "ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا ہے۔"

@iheeryy #seharkimehndi #sehrian #24HrMehaktaClean #sehmi #sehar @Sehar Hayyat @SamiRasheedOfficial @Kanwalay???? @Zulqarnain Sikandar @Dr madiha khan ♬ original sound - gopal kumar

سحر حیات کے ہونےوالے خاوند  سمیع رشید ایک گلوکار اور گیت نگار ہیں جنہیں آن لائن ہزاروں لوگ فالو کرتے ہیں۔ سحر اور سمیع حال ہی میں ایک  گانے '' میرا یار ہے پردیسی'' میں نظر آئے۔ جس کے بعد دونوں نے اچانک ایک دوسرے کا جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔

@iheeryy #24HrMehaktaClean #sehar #sehmi #sehrian #seharkimehndi @Sehar Hayyat @SamiRasheedOfficial @Kanwalay???? @Zulqarnain Sikandar @Dr madiha khan ♬ original sound - Pakistani Weddings vibes

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر سحر حیات اور علی فیاض میں دوستی کی خبریں سرگرم تھیں۔ دونوں اکٹھے ٹک ٹاک پر اکثر نظر آتے تھے جس کے بعد اچانک بریک اپ ہوگیا۔ مداحوں کا خیال تھا کہ سحر اور علی دوبارہ اکٹھے ہوجائیں گے اور شادی کریں گے لیکن سحرحیات کی اچانک شادی تقریبات کا سن کر کچھ مداح افسردہ ہوگئے ہیں۔

@iheeryy ##seharfam #seharkanikah #24HrMehaktaClean #sehminikah #seharkimehndi #sehrian #sehmi #sehar #seharhayat #pyf #fyp @Sehar Hayyat @SamiRasheedOfficial @Kanwalay???? @Zulqarnain Sikandar @Dr madiha khan @Mishi Awais @J M ???? @Lishay ♬ original sound - Pakistani Weddings vibes