ایئر ایمبولینس سروس کیلئےتربیتی سیشن کا آغاز

ایئر ایمبولینس سروس کیلئےتربیتی سیشن کا آغاز
کیپشن: ایئر ایمبولینس سروس کیلئےتربیتی سیشن کا آغاز

ایک نیوز:پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام  میں کہنا تھاکہ  انشااللہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی ۔الحمدللہ! ، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔ 

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مشقی پرواز میں ایمرجنسی سروس 1122 کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔جلد ہی ایئرایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ابتدائی طور پر ایک جہاز کو ایئرایمبولینس کے لیے استعمال کیا جائے۔اس کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے 2 ہیلی کاپٹراور دو جہازائیر ایمبولینس کی سروس کے لیے شامل کیے جائیں گے۔