وزیرخزانہ حماد اظہر نے ای سی سی اجلاس کل طلب کرلیا

وزیرخزانہ حماد اظہر نے ای سی سی اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر نے اقتصاد ی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی سربراہی میں ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں تین ایل این جی پاور پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کی تجویز پر غور ہوگا جبکہ گیپکو کے ساتھ گارنٹیز معاہدے میں ترامیم کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب میں چار زچہ بچہ ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہمی کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔