لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، یہی میرا اعتراض ہے، بلاول بھٹو

لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، یہی میرا اعتراض ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: Not a level playing field, that is my objection, Bilawal Bhutto

ایک نیوز: بلاول بھٹو زرداری نے ایک جگہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے اور یہی ان کا اعتراض ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک مٰں انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے اور یہی ان کا اعتراض ہے۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں ںے کہا تھا کہ گھر میں زرداری کی بات سننے کا پابند ہوں اور باہر پیپلز پارٹی کی ای سی سی کی بات سننے کا پابند ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات سے نہیں بھاگ رہی کیونکہ ہماری تربیت ہی ایسے نہیں ہوئی۔