سیاسی مخالفین رمضان پیکج کےحوالےسےتکلیف کاشکارہیں،عظمی بخاری

سیاسی مخالفین رمضان پیکج کےحوالےسےتکلیف کاشکارہے،عظمی بخاری
کیپشن: Uzmi Bukhari wants political opponents to suffer over Ramadan package

ایک نیوز:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ سیاسی مخالفین رمضان پیکج کےحوالےسےتکلیف کاشکارہیں۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کالاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل بڑی کامیابی سےجاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب رمضان پیکج کے حوالے سے خود انسپیکشن کر رہی ہیں،قوم کو رمضان کا مہینہ مبارک ہو64 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کے لئےرمضان پروگرام بنایا گیا ہے ۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے ذریعے رمضان پیکچ فراہم کیا جا رہا ہے، سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں۔ انہوں نے کبھی ایسا فلاحی پروگرام نہیں دیا کہیں لائن کہیں رش نہیں بنے گا،گھروں میں راشن پہنچے گا جو نام پروگرام کے لئے پہنچے ان کو ویری فائی بھی کیا گیا روزانہ کے حساب سے ڈیش بورڈ اپڈیٹ ہو رہاہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے ہیلپ لائن بنائی اور اسے خود مانیٹر کر رہی ہیں 080002345 پر وزیر اعلیٰ ہر قسم کی انسپکشن کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ آج سے پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں پروگرام شروع ہے ،پروگرام کو 20 رمضان تک مکمل کر لیا جائے گا، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں نہ چلائی جائیں تاجروں کو تین دن کا وقت دیا گیا تھا، اپنے سٹاک کو حکومت کے ساتھ شیئرکریں جو ایسا نہیں کرے گا وہ ذخیرہ اندوزی میں آئے گا ،ذخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔