گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، خاتون اور بچے سمیت چار افرادزندہ بچ گئے

گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، خاتون اور بچے سمیت چار افرادزندہ بچ گئے
ایک نیوز نیوز: مظفرآباد آزاد کشمیر میں پل کے قریب کار بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری، خاتون اور بچے سمیت چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا
رپورٹ کے مطابق ویسٹرن بائی پاس پر چہلہ پل کے قریب ایک کار دریا نیلم میں جاگری۔ پولیس ذرائع کے مطابق موقع پرموجود مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے کر انہیں نکالنے کی کوشش شروع کردی اور ایک خاتون اور بچے سمیت چار افراد کو دریا سے زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچا دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیواہلکاروں کے مطابق کار سوار مقامی افراد ہیں حادثہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔