عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئے

عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئے
کیپشن: عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 1 سے عبدالطیف، این اے 2 ڈاکٹر امجد، این اے 6 محبوب شاہ، این اے 7 بشیر خان، این اے 8 گلداد خان، این اے 9 جنید اکبر، این اے 11 نواز خان، این اے 12 غلام سعید، این اے 13 پرنس نواز خان، این اے 18 عمرایوب، این اے 19 سے اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

این اے 23 سے علی محمد خان، این اے 35 شہریار آفریدی، این اے 30 شاندانہ گلزار، این اے 41 شیر افضل مروت، این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی،اکبر ایوب اور ارشد ایوب ,حامد الحق، مینا خان، عاصم خان، علی زمان، ملک شہاب، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو بھی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

 صوابی سے کس کو ٹکٹ ملا
پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔

پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

پشاور 

پی کے 72 سے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان,پی کے 73 سے علی زمان,پی کے 74سے ارباب جانداد خان,پی کے 75سے ملک شہاب,پی کے 76سے سمیع اللہ,پی کے 77 شیر علی,سابق ضلع ناظم عاصم کو  پی کے 78 ,پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا,پی کے 80 سے حامد الحق,پی کے 81سے نورین عاررف,پی کے 82سے سابق وزیر بلدیات کامران بنگش,پی کے 83 سے مینا خان,پی کے 84 سے فضل الہٰی,قومی اسمبلی کے حلقہ 28 سے ساجد نواز ,شاندانہ گلراز پی ٹی آئی سے این اے 30 کے لئے امیدوار نامزد کیا گیاہے۔

ارباب عامر ایوب این اے 29 سے امیدوار نامزد اور قومی اسمبلی کی نشست 31ارباب شیر علی جبکہ حلقہ این اے 32 سے آصف خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

بہاولنگر NA 163 سے شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،جھنگ NA 108 سے صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف کے امیدواراور اوکاڑہ سے سید رضا علی گیلانی NA 137 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جبکہ اوکاڑہ NA 136 اوکاڑہ سے چوہدری عبداللہ طاہر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

میاں چنوں NA 146 سے پاکستان تحریک انصاف نے پیر ظہور حسین قریشی،وہاڑی NA 158 سے پاکستان تحریک انصاف نے طاہر اقبال چوہدری،این اے 149 سے عامر ڈوگر ،این اے 122 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین سے این اے 68 حاجی امتیاز احمد چوہدری،این اے 69 شیراز احمد رانجھا،پی پی40 طارق محمود ساہی،پی پی 41 باسمہ ریاض چوہدری،پی پی 42 ساجد احمد بھٹی ،پی پی 43 محمد نواز پنجوتھہ کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔

شیخوپورہ

 شیخوپورہ این اے 113سے برگیڈیئر ریٹائرڈ راحت امان اللہ ، این اے 114سے علی اصغر منڈا،این اے  115 سے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ،این اے 116سے خرم منور منج،پی پی 136سے عمر آفتاب ڈھلوں,پی پی 137سے خرم اعجاز چٹھہ،پی پی 138سے ابوزر چدھڑ ،پی پی 139سے اعجاز حسین بھٹی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

شیخوپورہ پی پی 140سے اویس عمر ورک ،پی پی141سے طیاب راشد سندھو ، پی پی 142 سے ملک اسلم وٹو ،پی پی 143سے شیر اکبر خان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

شیخوپورہ پی پی 144 میں پی ٹی آئی نے سرفراز ڈوگر کو امیدوار نامزد کیا۔

صفدر آباد

صفدر آباد سے پی پی 144 میں سردار سرفراز ڈوگر کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔

رینالہ خورد

رینالہ خورد  این اے 135 میں ملک اکرم بھٹی، پی پی 185 میں مہر محمد جاوید ، پی پی 192 میں رائے حماد اسلم کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

کراچی 

ملیر این اے 229 سےولی محمد مغیری، 230  سےمسرور سیال،231  سے خالد محمود،کورنگی این اے سے 232 علیم عادل شیخ،233 سے ایڈووکیٹ حارث  کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔

این اے 234 پر فہیم خان اور این اے 235 سے سیف الرحمان، این اے 236 پر عالمگیر خان ،این اے 237 سے ایڈووکیٹ ظہور محسود اور 238 پر حلیم عادل شیخ کوپارٹی ٹکٹ جاری کیاگیا۔

این اے 239  سےیاسر بلوچ ، 240 سے رمضان گھانچی،این اے 241  سے خرم شیر زمان، 242 پر دوا خان،243 پر ایڈوکیٹ شجاعت علی،این اے 244سے آفتاب جھانگیر،245 پر عطا اللہ خان،246 پر ملک عارف اعوان  کوپارٹی ٹکٹ جاری کیاگیا۔

این اے 247  سےبیرسٹر فیاض سمور ،248ارسلان خالد ،این اے 249 پر بیرسٹر عزیر غوری، این اے 250 پر ریاض حید ر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیاگیا۔