ترکیہ:شادی میں دولہےکاانوکھاکارنامہ،دلہن اوررشتے دارحیران

ترکیہ:شادی میں دولہےکاانوکھاکارنامہ،دلہن اوررشتہ دارحیران
کیپشن: Turkey: The groom's performance at the wedding, the bride and the relatives are surprised

ویب ڈیسک:ترکیہ میں ایک دولت مند دولہےنےدلہن کوسونےسےتول دیا۔
تفصیلات کےمطابق ترکیہ میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں دولہےنےدلہن کو8 کلو گرام سونے کے زیورات کا تحفہ پیش کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ترکیہ کی ریاست اورفا میں شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دولہا کا باپ دولت مند تاجر ہے۔ دولہے نے8 کلو گرام سونے سے بھرا بیگ دلہن کو پیش کیا۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رد عمل میں مختلف تبصرے کئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترکیہ معاشی بحران کا شکار ہے، اس قسم کا اسراف نہیں کرنا چاہیے۔
تاہم کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ذاتی تحفہ پر کسی کو تنقید نہیں کرنی چاہیے۔