چاقو کے پے درپے وار سے قتل کی بھیانک واردات

چناب نگر، چاقو ،پے درپے وار ،قتل کی بھیانک واردات، ملزم گرفتار
کیپشن: چناب نگر میں قتل کی بھیانک واردات،ملزم گرفتار۔

ایک نیوز نیوز: چناب نگر میں  ایک شخص کو چاقوکے پے در پے وار کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا، جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کی عمر 60 سال تھی اور اس کا تعلق اقلیتی برادری سے تھا۔ جسے مقامی بس سٹاپ پر ایک نوجوان نے چاقو کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔