نوابشاہ:پلاٹ کےتنازعےپرگولیاں چل گئیں،2بھائی قتل،2افرادزخمی

نوابشاہ:پلاٹ کےتنازعےگولیاں چل گئیں،2بھائی قتل،2افرادزخمی
کیپشن: Nawabshah: Shots fired over plot dispute, 2 brothers killed, 2 people injured

ایک نیوز:نوابشاہ میں پلاٹ کےتنازعےپرگولیاں چل گئیں،فائرنگ سےدوسگےبھائی جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نوابشاہ میں سکرنڈ کے علاقے ماڑی تھانے کی حدود میں سابقی برادری میں پلاٹ کے تنازعے پر جھگڑاچل رہاتھا،جس کےنتیجےمیں مخالفین نےفائرنگ کرکےدوسگےبھائیوں کوقتل کردیااوردوافرادزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق فائرنگ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورتمام شواہداکٹھےکرنےکےبعدلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالوں کی شناخت صدورو سابقی اور وسیم سابقی کےنام سےہوئی،جبکہ دوزخمیوں میں محمد مٹھل اور محمد علی شامل ہے،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونےکی وجہ سے پی ایم سی ہسپتال نوابشاہ ریفر کردیا گیا ۔