ہریانہ، اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی،6بچے ہلاک

 ہریانہ، اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی،6بچے ہلاک
کیپشن:  ہریانہ، اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی،6بچے ہلاک

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نےبس درخت سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 6 طالبعلم ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
اسکول بس میں 30 کے قریب بچے سوار تھے۔ تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
امدادی کاموں کے دوران 26 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ حیران کن طور پر عید کی تعطیلات کے باوجود نجی اسکول کھلا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا فٹنس سرٹیفیکٹ 2018 میں ختم ہوچکا تھا اور ڈرائیور بھی ممکنہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ ہریانہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔