وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات 

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات 
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات 

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،شہبازشریف سے ملاقات کی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا ۔ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور  سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرکے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی تھی۔