وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا
کیپشن: وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

ایک نیوز :19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

تفصیلات کےمطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔  اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔علاوہ ازیں اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔  اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ 

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام بھیجے تھے ۔  وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کررکھا ہے ۔