ٹک ٹاک کو آج سے بند کرنے کا حکم

ٹک ٹاک کو آج سے بند کرنے کا حکم
(ایک نیوز نیوز) ٹک ٹاکرز کیلئے بُری خبر، پشاور ہائی کورٹ کا ملک بھر میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم، ٹک ٹاک سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔ غیراخلاقی مواد ہٹانے تک پابندی برقرار رہے گی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان کی سربراہی میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کی وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=P1WVrKmqztQ

سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے،
ٹک ٹاک ویڈیوز معاشرے میں فحاشی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے فوری بند کیا جائے.

عدالت نے ملک بھر میں آج سے ہی ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بند کرنے کا حکم دیا۔