عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: Increase in crude oil prices in the global market

ایک نیوز: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ بڑھ کر 85.47 ڈالر کا ہو گیا ہے جبکہ برینٹ کروڈ فیوچر 25 سینٹ کے اضافے سے 89.67 ڈالر فی بیرل ہو گیا  ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔جس کے تحت لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.8فیصد کے اضافے کے بعد89.67 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ مئی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 85 ڈالر 88سینٹس فی بیرل میں کیے گئے ہیں۔