پاک بھارت میچ: دہشت گردی خطرہ، کیمیکل بائیولوجیکل، ریڈیو لوجیکل، نیوکلیئر ٹیمیں تعینات

پاک بھارت میچ: دہشت گردی خطرہ، کیمیکل بائیولوجیکل، ریڈیو لوجیکل، نیوکلیئر ٹیمیں تعینات
کیپشن: Pakistan India Match: Terrorism Threat, Chemical Biological, Radiological, Nuclear Teams Deployed

ایک نیوز: پاک بھارت میچ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو کیمیکل بائیولوجیل اور نیوکلیئر خطرات کو ڈٹیکٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی پولیس نے کہا ہے کہ اُن کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران احمد آباد کے پولیس کمشنر گنانیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کے میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں 14 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

احمد آباد کے سنیئر پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ کچھ تھریٹس بھی (ای میل کے ذریعے) آ رہی ہیں، اس کو بھی ہم مانیٹر کر رہے ہیں۔

گیانیندر سنگھ نے سکیورٹی کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس) اور ایس ڈی آر ایف (سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیموں کی تعیناتی کے لیے بھی درخواست کی ہے وہ کیمیل بائیولوجیکل، ریڈیو لوجیکل اور نیوکلیئر خطرات کو بھی ڈٹیکٹ کرسکتی ہیں۔‘

احمد آباد پولیس کے کمشنر کے مطابق انہیں میچ کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ’بم ڈسپوذل سکواڈ اور اینٹی ڈرون ٹیم بھی ہمیں ملیں گی۔‘