الیکشن کمیشن نےصدارتی انتخاب کےحتمی نتائج کااعلان کردیا

الیکشن کمیشن نےصدارتی انتخاب کےحتمی نتائج کااعلان کردیا
کیپشن: The Election Commission announced the final results of the presidential election

ایک نیو ز:الیکشن کمیشن نےصدارتی انتخاب کےحتمی نتائج کااعلان کردیا۔
 چیف الیکشن کمیشن سکندرسلطان راجہ نےبطورریٹرننگ افسرفارم 7جاری کردیا۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخاب میں کُل ایک ہزار 44 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، آصف علی زرداری کو  411 جبکہ محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔
 آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 پنجاب سے 43 سندھ سے 58 ووٹ لیے آصف زرداری نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 8، بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ حاصل کئے۔جبکہ سنی اتحادکونسل کےصدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے سب سےزیادہ پارلیمنٹ سے 119 پنجاب اسمبلی سے 18 سندھ سے تین ووٹ لیے محمود خان اچکزئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 41 ووٹ حاصل کئے۔
 حتمی نتیجے سے ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس،پارلیمنٹ ہاؤس اور صوبائی اسمبلیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔