الیکشن سےپہلےن لیگ اور PPPدست وگریباں ہوں گے،شیخ رشید

الیکشن سےپہلےن لیگ اور PPPدست وگریباں ہوں گے،شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید کےدوست کےگھرپولیس کاچھاپا، 12سالہ بچہ گرفتار

ایک نیوز:پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے دوست کے گھروں چھاپہ مار کر  12 سالہ بچے کو ساتھ لے گئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پولیس نے میرے دوست قاسم شاہ کے دو نوں گھروں پر چھاپے مارے ، اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس12 سالہ بیٹے کو ساتھ لے گئی جبکہ گھرمیں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔پولیس نے قاسم شاہ کی فیملی کو وارننگ دی ہے کہ  شیخ رشید کو گرفتار کروادو ورنہ بیٹے کو نہیں چھوڑیں گئے۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری گرفتاری کیلئے پولیس نے میرے دوست قاسم شاہ کےگھر پر چھاپہ  مارا ہے، جب میں نہ ملا تو ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس بیٹےکو ساتھ لے گئی۔میرے 3 فون، لیپ ٹاپ، گھڑیاں،گاڑیاں واپس نہیں کی جا رہیں، اندھیرنگری چوپٹ راج ہے ملک میں فسطائیت، بربریت اور لاقانونیت ہے۔میرے ملازمین کے مار مار کر بازو توڑ دیے گئے ملازمین کام چھوڑ کر چلےگئے۔

مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ 4ہفتوں کی حکومت کےخلاف لوگ مخالفت سے بڑھ کرنفرت کی طرف چل پڑےہیں۔شہبازشریف کا کل کا غیردانشمندانہ ٹویٹ اُن کی کم عقلی ذہنی پستی اور انتہائی غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 4 ہفتوں میں 13 پارٹیوں کا سیاسی گٹراُبل پڑے گا،آج فضل الرحمان بھی کہتا ہے کہ دبئی کے فیصلوں پراُسےاعتماد میں نہیں لیا گیا،فضل الرحمان کی سیاست ہمیشہ سے جمعہ جنج کے ساتھ کی حیثیت میں رہی ہے،اُسےضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم انتظار کرے الیکشن سےپہلےنون لیگ اور PPPبھی ایک دوسرے کے خلاف دست وگریباں ہوں گے،غریب کا بیٹا جائےبھاڑ میں ان کو صرف اپنی نالائق اولاد پیاری ہے،نہ ایکسپورٹ ہے نہ ترسیلات ہیں نہ کارخانے چل رہے ہیں صرف جاہل نااہل حکمرانوں کی ناکام سیاسی دوکان چل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں کہ اتنے دنوں سےبن بلائے مہمان بلاول امریکہ میں کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنےاوراپنےملک کی بےتوقیری کر رہا ہے،وہ دن چلے گئے جب امریکہ بہادر پاکستان کے فیصلے کیا کرتا تھا اور درباری جی حضوری کے لیے مرےجاتےتھے،حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ عوام پر کیا بیت رہی ہے اور پھر عوام اُن کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں،ایک جاگا ہوا پاکستان کا نوجوان جس کی جیب میں موبائل فون ہے سیاست کا رخ موڑ کے رکھ دے گا اور سازشیوں کی خواہشیں زندہ دفن ہوجائیں گی۔