ایک اور آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

ایک اورآزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: ایک اورآزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک : بیرسٹر عقیل کے بعد اسلام آباد سے جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
 راجہ خرم نوازکی ن لیگ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ امیدوار تھا اور مجھے سب جماعتوں نے سپورٹ کیا۔میں  پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ 
واضح رہے کہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے بیرسٹر عقیل بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے غلام سرور اور چودھری نثار کو شکست دی ہے۔