پی ٹی آئی کی ممکنہ اتحادی جماعت قومی اسمبلی کی ایک سیٹ پر کامیاب قرار

پی ٹی آئی کی ممکنہ اتحادی جماعت قومی اسمبلی کی ایک سیٹ پر کامیاب قرار
کیپشن: PTI's potential ally party declared successful in one seat of the National Assembly

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں کرم کے حلقہ این اے 37 میں مجلس وحدت المسلمین سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق حامد خان کو 58 ہزار 650 ووٹ حاصل کرنے کے بعد فاتح قرار دیا گیا۔ اُن کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساجد حسین توری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مجلس وحدت المسلمین کی کامیابی اس تناظر میں اہم ہوسکتی ہے کیونکہ یہ ان جماعتوں میں سے ایک تھی جن کا ذکر پی ٹی آئی کے ’پلان سی‘ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

جنوری 2024 میں آنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں کسی دوسری جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں جس سے انہیں منظم ہونے اور مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اجازت ملے گی۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ 8 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات سے صرف دو روز قبل 6 جنوری کو مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

عام انتخابات کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں سب سے بڑے گروپ کے طور پر ابھرے ہیں۔