بلاول بھٹو کی گھارو آمد، جیالوں کا شانداراستقبال

بلاول بھٹو کی گھارو آمد، جیالوں کا شانداراستقبال

ایک نیوز: الیکشن مہم کیلئے بلاول بھٹو زرداری گھارو  پہنچے جہاں جگہ جگہ انکا استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گھارو میں جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ بلاول بھٹو پر  جیالوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ڈھول کی تھاپ پر عوام اور جیالوں نےرقص کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پبلک پارک سجاول کے مقام پر فقیدالمثال استقبال کیا۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے ملاقات کرنے کیلئے گاڑی سے باہر آئے۔

بلاول بھٹو رات کا قیام حیدرآباد میں کریں گے جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی حیدرآباد سے براستہ نوابشاہ سکھر جائیں گے اور سکھر سے براستہ کشمور ملتان پہنچیں گے۔ ملتان سے بلاول بھٹو زرداری لاہور جائیں گے جہاں سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج سے ملک بھر میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔