فیصل آباد: 10 سالہ بچی سے شادی کرنے والا دولہا گرفتار

فیصل آباد: 10 سالہ بچی سے شادی کرنے والا دولہا گرفتار

ایک نیوز: فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے شادی کرنے والے دولہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد،تھانہ ستیانہ کے علاقے 434 گ ب میں 10 سالہ بچی سے شادی  دولہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہناہےکہ محمد اسماعیل جتوئی نے پانچویں کلاس کی طالبہ سے شادی کی جس کے بعد  دولہے کو گرفتار کر لیا  گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح خواں ، گواہان اور دلہن کے والد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس کا مزید کہناہےکہ کم عمر بچی کے نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی بھی کردی گئی تھی۔