ننکانہ صاحب:شادی والے گھر میں ماتم ،دوران ڈکیتی دلہےکاباپ قتل

ننکانہ صاحب:شادی والے گھر میں ماتم ،دوران ڈکیتی دولہےکاباپ قتل
کیپشن: Nankana Sahib: Mourning in the wedding house, during the robbery, the groom's father was killed

ایک نیوز:شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،ڈاکوؤں نےڈکیتی کےدوران فائرنگ کرکےدلہےکےباپ کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ننکانہ صاحب میں ڈکیتی کےدوران ڈاکوؤں نےفائرنگ کرکےدلہےکےوالدکوقتل کردیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق دھوپ سڑی کےرہائشی عبدالخالق کےبیٹےکی بارات گوجرانوالہ سےواپس آرہی تھی کہ راستےمیں ڈاکوؤں نےدلہےکےوالدکی گاڑی کوروک لیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق گاڑی کی تلاشی لینےپردلہےکےوالدنےمزاحمت کی جس پرڈاکوؤں فائرنگ کردی ،دوگولیاں عبدالخالق کولگیں جوموقع پرہی دم توڑگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ڈاکوواقعہ کےبعدموقع واردات سےفرارہوگئے،مقتول کی ہلاکت کی خبرگھرپہنچنےپرشادی والےگھرمیں صف ماتم بچھ گئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی اورتمام شواہداکٹھےکرکےلاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔