امریکا کی جانب سےاسرائیل کی مددکیلئےجنگی بحری بیڑہ بھیجنےپرحماس کاردعمل

امریکا کی جانب سےاسرائیل کی مددکیلئےجنگی بحری بیڑہ بھیجنےپرحماس کاردعمل
کیپشن: امریکا کی جانب سےاسرائیل کی مددکیلئےجنگی بحری بیڑہ بھیجنےپرحماس کاردعمل

ایک نیوز: امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف ’جارحیت‘ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیل کیلئے اعلان کردہ امریکی امداد فلسطینیوں کے خلاف 'جارحیت' کے مترادف ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکے گی۔

 یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بیڑہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائے گی، اسرائیلی فوج کیلئے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسرائیل بھیج رہے ہیں۔