کیا ’’آپریشن گولڈ  اسمتھ‘‘ عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کیلئے ہے؟ جمائمہ 

کیا ’’آپریشن گولڈ  اسمتھ‘‘ عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کیلئے ہے؟ جمائمہ 
کیپشن: Is "Operation Goldsmith" to keep Imran Khan out of power? Jemima

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ نے سوال کیا ہے کہ   رکئے میں کنفیوز ہوں  کیا’’آپریشن گولڈ اسمتھ ’’ عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک یوزر فاطمہ زہرا کی پوسٹ شئیر کی ہے جس میں ہیش ٹیگ ’’ آپریشن گولڈ اسمتھ کے ساتھ ایک کارٹون  دکھایا گیا ہے جس میں عمران خان کھڑے ہیں اور ان کے سامنے پھانسی کا پھندا ہے جس پر لکھا گیا ہے ’’9مئی‘‘۔

یہ  ٹویٹ ایک سوشل میڈیا پر موجود خاتون فاطمہ زہرا کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  ’’غیرملکی اثر و رسوخ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی صورتحال  پیدا کرنے کی کوشش کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ پاکستانی عوام کے اتحاد کی بدولت   انشااللہ یہودی لابی کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔