بادشاہ چارلس،ملکہ کنسورٹ کمیلا  کی پہلی سرکاری تصویر جاری

 بادشاہ چارلس،ملکہ کنسورٹ کمیلا  کی پہلی سرکاری تصویر جاری
کیپشن: First official photo of King Charles, Queen Consort Camilla released

ایک نیوز :تاج پوشی کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سوئم،ملکہ کنسورٹ کمیلا کی پہلی سرکاری تصویر جاری کردی گئی۔

شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ہوئی تھی جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

 برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹرایبی میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد اب شاہی محل بکنگھم پیلس نے  پہلی سرکاری تصویر جاری کی ہے۔

تصویر میں شاہ چارلس نے 360 سال پرانا تاج پہن رکھا ہے۔ شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔

بادشاہ کے علاوہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی بھی سرکاری تصویر جاری کی گئی ہے۔