شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،4دہشتگردجہنم واصل

شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،4دہشتگردجہنم واصل
کیپشن: North Waziristan, security forces operation, 4 terrorists Jahanm Wasil

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کےدوران4دہشتگردمارےگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔