سنجےدت نےسیاست میں انٹری کی خبروں پرلب کشائی کردی

سنجےدت نےاپنی سیاست میں انٹری پرلب کشائی کردی
کیپشن: Sanjedut made his entry into politics

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارسنجےدت نےاپنی سیاست میں انٹری کی خبروں پرلب کشائی کردی۔
تفصیلات کےمطابق آج کل بالی ووڈ اداکارسنجےدت کےبارےمیں سوشل میڈیاپرپھیلی سیاست کےمیدان میں قدم رکھنےکےحوالےسےگردش کرتی افواہوں پراپنےردعمل کااظہارکردیا۔

سنجےدت نےسوشل میڈیاویب سائٹ ایکس سابق (ٹویٹر)پراپنی ایک پوسٹ میں سیاست میں آنےکےحوالےسےخبروں کومستردکرتےہوئےلکھاکہ’میں سیاست کےبارےگردش کرتی خبروں کی تردیدکرتاہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں‘۔
اداکارنےواضح کیاکہ میں جب کبھی سیاست کےمیدان میں قدم رکھوں گاتومداحوں کواس بارےمیں خودآگاہ کروں گا۔
سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اُنہیں نظر انداز کریں۔