محکمہ موسمیات کی آج ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کل ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: Weather forecast of rain across the country tomorrow

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے آج  ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی نوید سنادی ۔

محکمہ موسمیات کے مطاب آج   ملک کے بیشتر  بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   شمالی بلوچستان  اور زیریں  خیبر پختونخوا میں  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان،  چارسدہ،  مردان، نوشہرہ، پشاور،  ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

پنجاب کےبیشتر  بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ مری، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا لیہ  اور گردونواح میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند /سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مطلع  ابر آلود  رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، نوشکی ، خاران اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بارکھان 31،ژوب 06، قلات 04،دالبندین ، خضدار 03،کوئٹہ( شیخ ماندہ، سمنگلی01) اورڈیرہ غازی خان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 04 ،اسکردو منفی03 ، ہنزہ، بابوسر اور کالام میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔