وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ایک روزہ دورےپرمظفرآبادپہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف آج مظفرآبادکادورہ کریں گے
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif will visit Muzaffarabad today

ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف ایک روزہ دورےپرمظفرآبادپہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق مظفرآباد کے ہیلی پیڈ پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی گزشتہ دنوں کی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔

 ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدے داروں سے بھی ملاقات متوقع ہے، شہباز شریف کو آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی جائے گی ،صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرینگے۔