روپےکی قدرمیں کمی،ڈالرمہنگاہوگیا

روپےکی قدرمیں کمی،ڈالرمہنگاہوگیا
کیپشن: Depreciation of rupee, dollar became expensive

ایک نیوز:انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالرمہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 278.18 روپے سے بڑھ کر 278.26 روپے پر بند ہوا۔

کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 75 ہزار 115 پوائنٹس قائم کی، ہنڈرڈانڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 57 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,115 جبکہ کم ترین سطح 74,440 پوائنٹس رہی۔