بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نےعامرخان بارےبڑاانکشاف کردیا

بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نےعامرخان بارےبڑاانکشاف کردیا
کیپشن: Indian actress Juhi Chawla revealed a lot about Aamir Khan

ویب ڈیسک:بالی ووڈاداکارہ جوہی چاولہ نےعامرخان کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارہ جوہی چاولہ نےبھارتی ڈانس رئیلیٹی شومیں شرکت کی ،جس میں اداکارہ سےکیرئیرسمیت نجی زندگی کےبارےمیں سوال وجواب کئےگئے۔
اس شومیں جوہی چاولہ نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر سے متعلق کئی انکشافات کیے اور کچھ دلچسپ قصے سنائے۔شو کے دوران فرح خان نے جوہی سے پوچھا کہ انہیں کسی بھی مشہور شخصیات میں سے سب سے سستا تحفہ کس نے دیا تھا جس پر جوہی نے آڈئینس سے سوال کیا کہ ’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں نام بتاؤں؟
جس پراداکارہ نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عامر خان تھے۔
جوہی چاولہ نے بتایا کہ ’یہ وہ وقت تھا جب ہم ابھی نئے نئے مشہور ہوئے تھے، میری سالگرہ کے روز شام کو عامر خان نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے‘۔
بات جاری رکھتے ہوئےاداکارہ نے بتایا’میرے گھر کے سب ہی لوگ بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ میرا تحفہ ہے‘۔
  جوہی چاولہ نے1986 میں فلم ’سلطنت‘ میں مختصر کردار کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا ۔
واضح رہےکہ جوہی چاولہ اور عامرخان نے فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے سمیت‘’دولت کی جنگ‘ ’لَو لَو لَو عشق،انداز اپنا اپنا‘ جیسی دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔