انضمام الحق پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

انضمام الحق پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔ انضمام الحق دوسری بار چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ انضمام الحق افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز ، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے ۔

انضمام  الحق 2017  چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔ انضمام الحق سب سے پہلے  افغانستان کے خلاف ٹیم کی تشکیل کریں گے۔